Friday, August 30, 2013

حرف اکادمی پاکستان کا’’عید ملن مشاعرہ‘‘


مورخہ ۲۴ /اگست ۲۰۱۳ء کو حرف اکادمی پاکستان کے زیرِ اہتمام گریس کراؤن ہوٹل کمیٹی چوک راولپنڈی میں عید ملن مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرے کی صدارت معروف شاعر جناب نسیمِ سحر نے کی۔ لاہور سے تشریف لائے ہوئے ممتاز شاعر جناب باقی احمد پوری مہمانِ خصوصی تھے جبکہ حال ہی میں راولپنڈی میں تعینات ہونے والے میجر شہزاد نےئر مہمانِ اعزاز تھے۔
عید ملن مشاعرے میں راولپنڈی کے جن معتبر اور نامور شعراء کرام اور شاعرات نے شرکت فرمائی ان میں فریال مسعود، شعیب بابر ظہراب، عاصمہ راحت، میاں محمد اعظم، صائمہ بتول نقوی(ایڈووکیٹ)، مظہر مسعود، محمد گل نازک،یاور عظیم، نوید ملک، ارشد ملک،الیاس بابر اعوان، عمران عامی، اسد بیگ، محمدبشیر رانجھا(ناظم اعلیٰ حرف اکادمی)، شہزاد اظہر، جہانگیر عمران، صدیق فنکار، ضیاء الدین نعیم، کرنل سید مقبول حسین، میجر شہزاد نےئر(مہمانِ اعزاز) باقی احمد پوری(مہمانِ خصوصی) شامل تھے۔
نسیم سحر نے حاضرین کو صدارتی کلمات سے بھی نوازا۔ وائس چےئرمین حرف اکادمی جناب اسد بیگ نے تمام شعراء کرام کا شکریہ ادا کیا۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض حرف اکادمی کی جنرل سیکریٹری اور معروف شاعرہ فرزانہ جاناں نے ادا کئے