Literature @ Abbottabad

بزمِ اہلِ سخن نواں شہر ہزارہ کی ایک معروف ادبی تنظیم ہےجس کی ادبی خدمات ایک عشرے سے زائد عرصے پہ محیط ہیں، اِس تنظیم نے ہزارہ کی سرزمین پہ ادب کے فروغ کے لیے جو کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں اُن کی ایک طویل فہرست ہے، مسلسل پندرہ روزہ ادبی نشستوں کے اہتمام سے لے کر سخن وروں کے اعزاز میں تقاریب کا انعقاد، نوآموز تخلیق کاروں کی تربیت و اصلاح، کتب کی تقاریب ’’رونمائی و پذیرائی‘‘ تخلیق کاروں کی تخلیقات کی اشاعت کا اہتمام اور معاشرے کی بہتری کے لیے فکری محافل کا انعقاد بزمِ اہلِ سخن کی روایت میں شامل ہیں، بزم کی موجودہ کبینہ میں جناب سعید ناز سرپرستِ اعلٰی، جناب سید نذیر شاہ کسیلوی سرپرست، جناب قاضی ناصر بخت یار صدر، جناب اجمل نذیر سینئر نائب صدر اور جناب محسن محبوب جنرل سیکرٹری ہیں۔

بزمِ اہلِ سخن کے زیرِ اہتمام تقریبِ رونمائی "سلوک"

ہزارہ کی معروف ادبی تنظیم بزم اہل سخن کے زیر اہتمام مورخہ 20 اپریل بروز جمعہ نواں شہر، ایبٹ آباد میں ایک پُروقار ادبی تقریب انعقاد پذیر ہوئی، تقریب کا باقاعدہ آغاز عرفان تبسم نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ محسن محبوب نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، یہ تقریب دو ادوار پہ مشتمل تھی، پہلے دور میں ہندکو زبان کے معروف صوفی شاعر سید نذیر حسین شاہ کسیلوی کے عارفانہ شعری مجموعے "سلوک" کی رونمائی کی گئی، اس دور کی صدارت معروف شاعر و افسانہ نویس پروفیسر یحیٰی خالد نے کی، جن احباب نے کتاب کے حوالے سے مضامین پیش کیے اُن میں راقم (کاشف بٹ) کے علاوہ جناب ثاقب وسیم، جناب حفیظ عاجز اور صاحب صدر جناب پروفیسر یحیٰی خالد کے اسمائے گرامی شامل ہیں جبکہ جناب عبدالوحید بسمل، جناب گل آغا، جناب بیرسٹر گل، جناب قاضی ناصر بخت یار، جناب سلطان سکون اور جناب پروفیسر فرید نے شاعر اور کتاب کے حوالے سے اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا، دوسرا دور شعری نشست پہ مشتمل تھا جس کی صدارت جناب پروفیسر فرید نے کی جبکہ جناب احمد حسین مجاہد مہمان خصوصی اور جناب سید نذیر حسین شاہ کسیلوی شاعر شام تھے، شعری نشست میں ہزارہ بھر سے آئے ہوئے شعرائے کرام نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔

بزمِ اہلِ سخن نواں شہر کا پندرہ روزہ اجلاس





Book Opening Cermony In The Honour Of Abdul Waheed Bismmil







































<b>Book opening cermony (August, 2010)

This sitting was arranged for the opening cermony of couple of books, one of them is "Awaz Ka Chehra" (English: Face of Voice) consist of Poetry written by famous young poet Pervaiz Sahir while other book entitled "Faqirastan sy Aadam Nager tk" (Journey from humiliated area to humanated area) was consist of humor & written by Khurshid Ahmad Oan.