Literature @ Havelian

History

Qalam KarwaaN was an active literary organization of Hazara Division, established in 1998 at Havelian City. Mr. Irfan Tabassum was elected as a first General Secertary for organization and Mr. Saeed Naz was elected as a first President, later on Mr. Talib Ansaari, Mr. Dr M. Rafique (Late), Mr. Saeed Sahib, Mr. S.A. Bokhari and Mr. Kashif Butt were elected as Presedent respectively.
Mr. Nasir Daud, Mr. Hafeez Zaigham (Late), Mr. Kashif Butt and Mr. Irfan Tabassum have been elected as a Senior Vise President in past.
In the last election of  March, 2012, Mr. Kashif Butt was elected as a President, Mr. Asfer Affaqui as a Sr. Vice President, Mr. Khurshid Ahmad Own as a Vice President and Mr. Farhan Anjum as a General Secretory for the organization. Organization was abolished by general body after the major conflicts among the members of organization.
Currently a branch of Harf Acadmy Pakistan is working in Havelian. Core members of Hazara Branch of Harf Acadmy include Mr. Khurshid Ahmad Own (Coordinator), Mr. Sajid Khan, Mr. Nasir Daud, Mr. Farhan Anjum, Mr. Asfar Affaqui, Mr. Aagha Jafir Hashmi, Mr. Mohsin Nazir, Mr. Badar Munir, Mr. Kashif Sameer, and others.
Harf Acadmy is a well known literary organization of Pakistan working for more than 25 years. Central office of the organization is based in Rawalpindi. Col (R) Syed Maqbool Hussain is a founding chairman while Mr. Bashir Ranjha and Mr. Irfan Khani are Vice Chairman and Nazim-e-Aala respectively. Mr. Kashif Butt is working as a General Secretary while Mr. Qaisar Humdam is working as a Joint Secretary. Advocate Syeda Wajeeha Maqbool and Advocate Fozia Akbar Sana are legal advisers. Organization has its branches through out the country. Each branch has his own coordinator. Central body and branch members select a person for coordinator with mutually.

Pictorial History




























Elected General Body of Qalam KarwaaN


قلم کارواں کے سالانہ انتخابات

قلم کارواں کا سالانہ انتخاب مورخہ 18 مارچ 2012ء بروز اتوار بعد از نماز عصر بزم کے دفتر بمقام پروگریسیو اکیڈمی حویلیاں میں ہو گا جس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا۔

قلم کارواں کا پندرہ روزہ اجلاس، 4 مارچ 2012ء


قلم کارواں کا پندرہ روزہ اجلاس، 19 فروری 2012ء

قلم کارواں کا پندرہ روزہ اجلاس مورخہ 19 فروری 2012ء بروز اتوار پروگریسیو اکیڈمی حویلیاں میں انعقاد پذیر ہوا جس کی نظامت کے فرائض فرحان انجم نے ادا کیے جبکہ جناب سید ازہر بخاری مسند صدارت پہ تشریف فرما تھے، اجلاس کا باقاعدہ آغاز فرحان انجم نے تلاوت کلام پاک سے کیا، بعد ازاں یاسر محمود نے نعت رسول پیش کی، گذشتہ دنوں مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر جناب شجاعت علی شجی کے والد صاحب انتقال کر گئے، اس حوالے سے اجلاس میں قرارداد تعزیت پیش کی گئی، اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ اپنی رحمت کے طفیل مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پس ماندگان کو صبر و جمیل سے نوازے، شعری نشست میں جن شعرائے کرام نے کلام پیش کیا اُن میں راقم السطور (کاشف بٹ)، یاسر خان، یاسر محمود، فرحان انجم، ساجد خان، عرفان تبسم اور سید ازہر بخاری کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔

قلم کارواں حویلیاں کا پندرہ روزہ اجلاس، 5 فروری 2012ء

قلم کارواں کا پندرہ روزہ اجلاس مورخہ 5 فروری بروز اتوار پروگریسیو اکیڈمی حو3یلیاں میں انعقاد پذیر ہوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز محمد انیس نے تلاوت کلام پاک سے کیا، فرحان انجم نے نظامت کے فرائض ادا کیے جبکہ جناب سید ازہر بخاری مسند صدارت پہ تشریف فرما تھے، اجلاس حسب روایت دو ادوار پہ مشتمل تھا، پہلے دور میں ساجد خان نے افسانہ " وی" تنقید کے لیے پیش کیا جبکہ دوسرا دور شعری نشست پہ مشتمل تھا، شرکائے محفل میں راقم السطور (کاشف بٹ) کے علاوہ محمد انیس، فرحان انجم، شاہد حسین، ساجد خان، طاہر شہزاد، سعد اللہ سورج، اویس خالد، عمر علی دائم اور سید ازہر بخاری کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔

قلم کارواں حویلیاں کا پندرہ روزہ اجلاس، 22 جنوری 2012ء

قلم کارواں حویلیاں کا پندرہ روزہ اجلاس جناب عرفان تبسم کی زیر صدارت مورخہ 22 جنوری بروز اتوار پروگریسیو اکیڈمی حویلیاں میں انعقاد پذیر ہوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز سعد اللہ سورج نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ خورشید احمد عون نے نظامت کے فرائض ادا کیے، اجلاس حسب معمول دو ادوار پہ مشتمل تھا، پہلے دور میں خورشید احمد عون نے طنز و مزاح سے مزین تحریر "کھیلو گے کودو گے بنو گے نواب" تنقید کے لیے پیش کی جبکہ دوسرا دور شعری نشست پہ مشتمل تھا، شرکائے محفل میں راقم السطور (کاشف بٹ) کے علاوہ خورشید احمد عون، ساجد خان، شاہد، سعد اللہ سورج، اسفر آفاقی اور عرفان تبسم کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔

قلم کارواں حویلیاں کا پندرہ روزہ اجلاس

قلم کارواں کا پندرہ روزہ اجلاس آج مورخہ 8 جنوری بروز اتوار پروگریسیو اکیڈمی حویلیاں میں ہوا، اجلاس کی صدارت جناب عرفان تبسم نے کی جبکہ نظامت کے فرائض فرحان انجم نے ادا کیے، اجلاس کا باقاعدہ آغاز فرحان انجم نے تلاوت کلام پاک سے کیا، یہ اجلاس حسب روایت دو ادوار پہ مشتمل تھا، پہلے دور میں جناب ساجد خان اور جناب خورشید احمد عون نے اپنی تحاریر تنقید کے لیے پیش کیں جبکہ دوسرا دور شعری نشست پہ مشتمل تھا، محفل میں شریک شعرائے کرام میں راقم السطور (کاشف بٹ) کے علاوہ فرحان انجم، ساجد خان، خورشید احمد عون، سعد اللہ سورج اور جناب عرفان تبسم کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔

قلم کارواں حویلیاں کا پندرہ روزہ اجلاس


قلم کارواں حویلیاں کا پندرہ روزہ اجلاس

قلم کارواں حویلیاں کا پندرہ روزہ اجلاس آج (11 دسمبر 2011ء بروز اتوار) پروگریسیو اکیڈمی حویلیاں میں انعقاد پذیر ہوا، فرحان انجم نے نظامت کے فرائض ادا کیے جبکہ جناب قاضی ناصر بخت یار مسند صدارت پہ تشریف فرما تھے، اجلاس حسب روایت دو ادوار پہ مشتمل تھا، پہلے دور میں ساجد خان نے افسانہ "فتح" تنقید کے لیے پیش کیا جبکہ دوسرا دور شعری نشست پہ مشتمل تھا، اجلاس میں شریک شعرائے کرام میں راقم السطور (کاشف بٹ) کے علاوہ فرحان انجم، خداداد خالد، ساجد خان، خورشید احمد عون، سعد اللہ سورج، اسفر آفاقی، عرفان تبسم، محمد بشیر رانجھا، سید ازہر بخاری اور قاضی ناصر بخت یار کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔

قلم کارواں حویلیاں کا پندرہ روزہ اجلاس

قلم کارواں حویلیاں کا پندرہ روزہ اجلاس (ہندکو تخلیقات پہ مشتمل) مورخہ 27 نومبر بروز اتوار پروگریسیو اکیڈمی حویلیاں میں انعقاد پذیر ہوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز خداداد خالد نے تلاوت کلام پاک سے کیا، فرحان انجم نے نظامت کے فرائض ادا کیے جبکہ جناب اسفر آفاقی مسند صدارت پہ تشریف فرما تھے، اجلاس کے آغاز میں معروف ڈرامہ نویس اور مصور رؤف خالد کی وفات پہ قرارداد تعزیت پیش کی گئی اور اُن کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، اجلاس حسب روایت دو ادوار پہ مشتمل تھا، پہلے دور میں ساجد خان نے ہندکو افسانہ "ماسی بزرگنڑی" پیش کیا جبکہ دوسرے دور (محفل مشاعرہ) میں شعرائے کرام نے اپنا ہندکو کلام پیش کیا، شرکائے محفل میں راقم السطور (کاشف بٹ) کے علاوہ شاہد، فرحان انجم، خداداد خالد، ساجد خان، خورشید احمد عون، یاسر خان، سعد اللہ سورج، عرفان تبسم، محمد بشیر رانجھا اور صاحب صدارت اسفر آفاقی کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔

قلم کارواں کے رکن تنویر علوی کی دعوت ولیمہ

تنویر احمد علوی کا تعلق حویلیاں کے ایک قریبی گاؤں کھولیاں سے ہے، بنیادی طور پہ نثرنویس ہیں اور ایک عرصہ سے قلم کارواں حویلیاں سے منسلک ہیں، مورخہ 13 نومبر بروز اتور علوی صاحب کی دعوت ولیمہ میں قلم کارواں اور بزم اہل سخن کے اراکین و عہدیداران نے شرکت کی، اس موقع پہ لی گئی تصاویر احباب کی نذر:















قلم کارواں حویلیاں کا پندرہ روزہ اجلاس

قلم کارواں حویلیاں کا پندرہ روزہ اجلاس آج (13 نومبر 2011 بروز اتوار) سید ازہر بخاری کی زیر صدارت پروگریسیو اکیڈمی حویلیاں میں انعقاد پذیر ہوا، اجلاس کی نظامت کے فرائض راقم الحروف (کاشف بٹ) نے سرانجام دیئے، یہ اجلاس دو ادوار پہ مشتمل تھا۔
پہلے دور میں جناب خورشید احمد عون نے طنز و مزاح سے مزین تحریر "ایک منٹ کا وزیراعظم" تنقید کے لیے پیش کی جبکہ دوسرا دور شعری نشست پہ مشتمل تھا جس میں راقم کے علاوہ فرحان انجم، خورشید احمد عون، اویس خالد، عاصم شہزاد، ذاکرالرحمن، عرفان تبسم اور صدر مجلس جناب سید ازہر بخاری نے اپنا کلام پیش کیا۔

قلم کارواں حویلیاں کے زیر اہتمام تقریب پذیرائی "چھکے بچ پھُل" و "کھیڈاں

ہزارہ کی معروف ادبی تنظیم قلم کارواں حویلیاں کے زیر اہتمام مورخہ 30 اکتوبر بروز اتوار الارقم اکیڈمی آف ایکسیلنس حویلیاں میں ایک پروقار ادبی تقریب منعقد ہوئی، یہ تقریب دو ادوار پہ مشتمل تھی، پہلے دور میں معروف شاعر قاضی ناصر بخت یار کے ہندکو شعری مجموعے "چھکے بچ پھُل" اور ہزارہ کے معروف شاعر و ادیب عبدالوحید بسمل کی ہندکو ریڈیائی ڈراموں پہ مشتمل کتاب "کھیڈاں" کی تقریب پذیرائی ہوئی جبکہ دوسرا دور شعری نشست پہ مشتمل تھا، تقریب کی نظامت کے فرائض راقم السطور (کاشف بٹ) نے سرانجام دیئے۔ پہلے دور کی صدارت قلم کارواں حویلیاں کے صدر جناب سید ازہر بخاری نے کی جبکہ دوسرے دور (محفل مشاعرہ) میں جناب احمد حسین مجاہد مسند صدارت پہ تشریف فرما تھے، محفل مشاعرہ میں جناب ریاض طاہر شاعر شام اور جناب ڈاکٹر ضیاالرشید مہمان اعزاز تھے۔ اس تقریب میں ہزارہ بھر سے شعراء اور ادباء نے شرکت کی علاوہ ازیں ادب دوست خواتین و حضرات کی معقول تعداد بھی شریک محفل تھی۔
















قلم کارواں کا پندرہ روزہ اجلاس

قلم کارواں حویلیاں کا پندرہ روزہ اجلاس جناب عرفان تبسم کی زیر صدارت مورخہ 9 اکتوبر بروز اتوار پروگریسیو اکیڈمی حویلیاں میں انعقاد پذیر ہوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز اویس خالد نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ فرحان انجم نے نظامت کے فرائض ادا کیے، شرکائے محفل میں راقم السطور (کاشف بٹ) کے علاوہ فرحان انجم، ساجد خان، شاہد، اویس خالد، خورشید احمد عون، خداداد خالد، سعد اللہ سورج اور عرفان تبسم کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔


قلم کارواں کا پندرہ روزہ اجلاس

قلم کارواں کا پندرہ روزہ اجلاس 15 ستمبر بروز اتوار پروگریسیو اکیڈمی حویلیاں میں انعقاد پذیر ہوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز جناب شاہد نے تلاوت کلام پاک سے کیا، فرحان انجم نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ مسند صدارت پہ جناب محمد بشیر رانجھا تشریف فرما تھا، یہ اجلاس دو ادوار پہ مشتمل تھا پہلے دور میں کارواں کے انتظامی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پہ گفتگو ہوئی جبکہ دوسرا دور شعری نشست پہ مشتمل تھا، شعری نشست میں جن شعرائے کرام نے کلام پیش کیا اُن میں راقم السطور (کاشف بٹ) کے علاوہ فرحان انجم، ساجد خان، شاہد، خورشید احمد عون، اسفر آفاقی اور محمد بشیر رانجھا کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔


قلم کارواں حویلیاں کا پندرہ روزہ اجلاس 
ہزارہ کی معروف ادبی تنظیم قلم کارواں کا پندرہ روزہ اجلاس گزشتہ روز (مورخہ 11 ستمبر 2011 بروز اتوار، شام 5 بجے) پروگریسیو اکیڈمی حویلیاں میں انعقاد پذیر ہوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز اسفر آفاقی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، نطامت کے فرائض کارواں کے جنرل سیکرٹری فرحان انجم نے سر انجام دیئے جبکہ مسند صدارت پہ معروف صوفی شاعر جناب سید نذیر شاہ کسیلوی تشریف فرما تھے۔ حسب روایت اجلاس دو ادوار پہ مشتمل تھا، پہلے دور میں ساجد خان نے افسانہ "عُرس" اور خورشید احمد عون نے طنز و مزاح سے مزین تحریر "داستان خواجہ سرا" تنقید کے لیے پیش کی۔ دوسرا دور شعری نشست پہ مشتمل تھا، جن شعرائے کرام نے کلام پیش کیا اُن میں راقم السطور (کاشف بٹ) کے علاوہ فرحان انجم، یاسر، خداداد خالد، خورشید احمد عون، ساجد خان، سعد اللہ سورج، اسفر آفاقی، عرفان تبسم، قاضی ناصر بخت یار اور صاحب صدارت سید نذیر شاہ کسیلوی کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔ اجلاس میں قاضی ناصر بخت یار اور غفران الٰہی جامی کے لیے قرارداد تہنیت بھی پیش کی گئی، حال ہی میں قاضی ناصر بخت یار کا ہندکو شعری مجموعہ "چھکے بچ پھل" شائع ہوا ہے جبکہ غفران الٰہی جامی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ (رپورٹ: کاشف بٹ)
Report of Qalam Karwaan's 12 Annual "Naatiya Mushaira"


Report of Qalam Karwaan's Regular Meeting




Asim Shehzad K Saath Aik Shaam



An evening with Asim Shahzad (Februry, 2010)




















Annual Naatiya Mushaira (2009) at Syed Azhar Bokhari's residency